English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ٹریفک حادثہ، 4فٹبالر جاں بحق

القمر

خضدار(آئی این پی) ضلع مستونگ میں کوئٹہ کراچی نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4فٹبالر جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ قلات ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی ٹیم کے 5رکن ایک ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے مستونگ جارہے تھے کہ ان کی کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو مستونگ کے نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال پہنچایا جہاں ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبد المجید، محمد عامر، نور محمد اور عبد الملک اور زخمیوں کی شناخت محمد وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے