English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی 20: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ اولڈ ٹریفرڈ میں آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سوا چھ بجے شروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دوسرے میچ کے دوران موسم ٹھیک رہنے کی توقع ہے جبکہ قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان  پہلا ٹی 20 میچ  بارش کی نذر ہوگیا تھا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ نے بلے بازی کرتے ہوئے 16.1 اوورز میں 6 وکٹوں پر 131 رنز بنائے لیکن بارش شروع ہوتے ہی میچ کو روک دیا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ کی بارش کے باعث ایک انگز بھی مکمل نہ ہوسکی۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن نے 71 ، ڈیو ڈملان نے 23،این مورگن نے 14رنز بنائے جبکہ عماد وسیم اورشاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے