English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر

القمر

اولڈ ٹریفورڈ(جسارت نیوز) مانچسٹر میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا اور بے نتیجہ ختم ہوگیا۔اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران انگلینڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنالیے ہیں جب کہ ابھی 4 اوورز کا کھیل باقی تھا کہ بارش کے باعث کھیل کو روک دیا گیا۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور شاداب خان نے دو دو جب کہ افتخار احمد نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ 3 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ کے مقام پر پاکستان کے وقت کے مطابق 10 بجے شب کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے