English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی نے بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کی اجازت دیدی

القمر

لاہور(جسار ت نیوز)بابراعظم واحد پاکستانی ہیں جن کا ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے معاہدہ کنفرم ہوا ہے ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کو انگلینڈ میں سمرسیٹ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کی اجازت دے دی۔قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان انگلینڈ کے خلاف سیریز ختم ہونے کے بعد 2 ستمبر کو سمرسیٹ کاونٹی کو جوائن کرلیں گے، گزشتہ برس بھی بابراعظم سمرسیٹ کی جانب سے 578 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے تھے، وہ اس مرتبہ 7 گروپ میچز کے ساتھ ناک آوٹ مرحلے میں رسائی پانے کی صورت میں 4 اکتوبر تک سمرسیٹ کا حصہ رہیں گے۔سمرسیٹ کاونٹی نے پاکستانی بلے باز کی ٹیم میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ وہ گزشتہ سیزن کی طرح اس بار بھی بہترین پرفارمنس دے کر ٹیم کی کامیابیوں میں کردار اد ا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے