ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

احساس ایمرجنسی کیش کی وصولی میں 15 دن کی توسیع

وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش کی وصولی میں 15 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 دن کی توسیع کے بعد مستحق افراد 15 ستمبر تک احساس ایمرجنسی کیش وصول کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ نشتر نے کہا کہ ایمرجنسی کیش وصولی کا میسج 8171 کے سوا کسی نمبر سے نہیں آتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفات پاجانے والے اہل افراد کے لواحقین کو ادائیگیاں 30 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ حق دار لواحقین نادرا سے تصدیق شدہ ڈیتھ سرٹیفکٹ ہمارے دفتر بھیج سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں