English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اندرون و بیرون ملک پروازوں کیلئے نئے ایس او پیز جاری

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرون و بیرون ملک پروازوں پر کورونا سے متعلق نئے ایس او پیزجاری کردیئے ہیں، ائیرپورٹس پر ہر قسم کے پروٹوکول پر پابندی برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، مسافروں کو صرف روانگی لاؤنج کے سامنے ڈراپ کیا جاسکے گا۔

تفصیلات کے طابق سی اے اے کا کہنا ہے کہ پرواز کی روانگی سے قبل طیاروں میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا، فضائی میزبان ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی کریں گے، مسافروں کے موبائل نمبر اور ڈیٹا نوٹ کیا جائے گا۔

نئے ایس او پیز 31 اکتوبر تک نافذ رہیں گے اور ان کا اطلاق چارٹرڈ اور پرائیوٹ طیاروں پر یکساں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے