کراچی میں ڈی ایچ اے آفس کے باہر احتجاج کے پیش نظر مقامی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کنٹینرز لگا کر بند کی گئیں مختلف گلیوں اور سڑکوں کو مظاہرین کے پہنچنے کے ساتھ ہی ہٹانا شروع کردیا گیا، تاہم کورنگی روڈ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کے مطابق مقامی افراد کی جانب سے آج بھی ڈیفنس فیز ون میں واقع ڈی ایچ اے کے دفتر کے باہر احتجاج کی کال دی گئی تھی۔
مزید تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق ممکنہ خدشے کے پیش نظر ڈی ایچ اے آفس جانے والی سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا تھا تاہم دوپہر کو جونہی لوگ احتجاج کے لیے کورنگی روڈ پر جمع ہونا شروع ہوئے تو تمام کنٹیرز اور رکاوٹیں ہٹا دی گئی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ممکنہ گڑبڑ کے خدشے کے پیش نظر کراچی ساؤتھ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات رکھی گئی ہے، جبکہ وومن پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری بھی علاقے میں تعینات ہے۔

