ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گستاخانہ خاکوں سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے اور لوگ مشتعل ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی پر زور مذمت کرتا ہوں، گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، لوگ مشتعل ہیں اس بلاجواز حرکت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسلاموفوبیا، نسل پرستی اور زینوفوبیا کا رحجان دنیا میں بڑھتا چلا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر اس مسئلے کی نشاندہی کی، وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں بھی مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کا تدارک ہونا چاہیے، بین الاقوامی سطح پر مل بیٹھ کر یہ سوچنا چاہیے کہ ایسے رحجانات کو کیسے روکا جائے، آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کے ہاتھ دوسروں کی دل آزاری کا لائسنس آ گیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ عالمی برادری فی الفور ایسے رحجانات کی بیخ کنی کرے گی، حکومت پاکستان نے حکومت فرانس کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے، توقع کرتا ہوں کہ جنہوں نے یہ حرکت کی ہے انہیں کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں