English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرفرازنے جذبے کے ساتھ ملک کی خدمت کی،مرتضی وہاب

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بہت جوش اور جذبے کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی۔سوشل میڈیا اکاونٹ پر مرتضی وہاب نے سرفراز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ فکر مت کریں، ایسے وقت اور حالات آتے جاتے رہتے ہیں۔ آپ کو کبھی بھی برا لگے یا مایوسی ہو تو اپنی چیمپئنز ٹرافی تھامے ہوئے تصویر کو دیکھنا۔ترجمان سندھ حکومت نے اپنے پیغام کے ساتھ سرفراز احمد کی چیمپئنز ٹرافی کی وننگ ٹرافی تھامے تصویر بھی شیئر کی۔گزشتہ روز پاکستانی وکٹ کیپر و بیٹسمین سرفراز احمد نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب ایک شعر کے ذریعے دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے