English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ: نویں، دسویں کے نتائج کا اعلان 15 ستمبر کو ہو گا

سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان 15 ستمبر کو کیا جائے گا۔ وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کے ترجمان کا جاری کیئے گئے اعلامیے میں کہنا ہے کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم سندھ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نتائج کے اعلان کے ایک ہفتے بعد مارک شیٹس تعلیمی اداروں میں آجائیں گی۔ ترجمان وزیرِ تعلیم سندھ نے یہ بھی کہا ہے کہ آج سب کمیٹی نے سفارشات اسٹرینگ کمیٹی میں پیش کیں، سفارشات منظور کی گئی ہیں لیکن حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہو گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند اور تدریسی سلسلہ معطل ہونے کے باعث حکومت کی جانب سے تمام طلبہ کو سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر پروموٹ کر کے اگلی کلاسوں میں بھیجنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے