سائوتھمپٹن(جسارت نیوز) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین3 ٹی ٹوئنٹی میچز پرمشتمل سیریز کا تیسرا ٹی 20 آج سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ میزبان انگلینڈ کو سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا 3 ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے روایتی حریف انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین3 ٹی ٹوئنٹی میچز پرمشتمل سیریز کا تیسرا ٹی 20 آج ساتھپمٹن میں کھیلا جائے گا۔ میزبان انگلینڈ کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ انگلش ٹیم کی قیادت این مورگن کریں گے جبکہ ایرون فنچ کینگروز کی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین آخری ٹی 20 آج کھیلا جائے گا
القمر
