English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ماہانہ تنخواہ کی آفر ٹھکرادی

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر رکن آل رائونڈر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی آفر ٹھکرادی۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے  سینٹرل کنٹریکٹ سے بیدخل محمد حفیظ کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ کے دھارے میں لانے کی کوشش کرتے ہوئے سابق کپتان کو ایک لاکھ روپے سے زائد کا ماہانہ کنٹریکٹ آفر کیا تھا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفر ٹھکراتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ سے  خود ہی دستبردار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے ماہانہ تنخواہ لینے کے بجائے حب الوطنی سے کھیلتے رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ دستبرداری کے بعد محمد حفیظ کو اب ریٹینر کنٹریکٹ دیا  جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے