English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ نے آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی نمبرون پوزیشن چھین لی

القمر

دبئی(جسارت نیوز)انگلینڈ آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبرون پوزیشن پر براجمان ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کوچھ وکٹ سے ہرا کر نہ صرف سیریز اپنے نام کر لی بلکہ ٹی 20کی رینکنگ میں پہلے نمبر پرآگیا ہے ۔انگلینڈ کوآسٹریلیا پر 12پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ بھارت تیسرے ، پاکستان چوتھے اور جنوبی افریقا پانچویں نمبر پر ہے۔ بیٹسمینوں کی فہرست میں آئی سی سی کی ٹی 20کی رینکنگ میں بابر اعظم بیٹسمینوں کی فہرست میں بدستور پہلے نمبرپرہیں ، بھارت کے لوکیش راہول دوسرے، آسٹریلیا کے آرون فنچ تیسرے، نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پانچویں نمبر پر ہیں۔بولرزکی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے، افغانستان کے مجیب الرحمان دوسرے، آسٹریلیا کے ایشٹن آگر چوتھے اور جنوبی افریقا کے تبریز شمسی پانچویں نمبر پر ہیں۔رینکنگ میں پاکستان کے عماد وسیم اور شاداب خان بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے