English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مصباح الحق کا اپنی ایک سالہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

القمر

قومی کرکٹ ٹیم کے ‏ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے اپنی ایک برس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

دورہ ‏انگلینڈ سے وطن واپس آنے کے بعد پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ کووڈ 19 کی صورت حال میں یہ ایک اہم دورہ تھا اور دنیائے کرکٹ کے لیے بھی یہ ضروری تھا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر سیریز اچھی رہی لیکن اگر نتائج کے حوالے سے دیکھا جائے تو اس پر افسوس ہے لیکن یہ بات ذہن میں رہنی چاہیے کہ موجودہ حالات میں کھیلنا آسان نہیں تھا، پاکستان ٹیم نے دنیا میں اپنا اچھا امیج قائم کیا اور ڈسپلن بھی شاندار  رہا جب کہ میڈیا نے بھی پاکستان ٹیم کی تعریف کی۔

مصباح الحق کا کہنا تھاکہ پاکستان ٹیم میں توازن لا کر بہتری کی طرف گامزن ہیں، وہ سمجھتا ہوں کہ ٹیم درست سمت کی طرف جا رہی ہے، سوشل میڈیا کے دباؤ پر نہ تو فیصلے کر رہے ہیں اور نہ ہی نوجوان کرکٹرز کو موقع دینے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔

نوجوان کرکٹرز کو کھلانے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ حیدر علی کو ہم ہی لائے اور ہم نے ہی اسے موقع دیا، اسے کھیلنے کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑا، ہر کسی کو پلان کے مطابق موقع دے رہے ہیں اور  آہستہ اہستہ ٹیم کو درست سمت کی طرف لے جا رہے ہیں، ہمیں ٹیسٹ کرکٹ میں تسلسل دکھانا ہے، بہتری کی گنجائش ہر موقع پر موجود رہتی ہے اور ہم بہتری کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

‏چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ایک سال کے دوران ہم نے ٹیموں کے کمبی نیشن بنانے کی کوشش کی، سینئرز کے ساتھ ساتھ نوجوان کرکٹرز کو بھی موقع دیا، ٹیموں کی بہتری کے لیے کام کیے جا رہے ہیں تو ایسے میں نتائج ہماری خواہش کے مطابق نہیں رہے ہوں گے لیکن اگر میں اپنی کارکردگی کا جائزہ لوں تو میں ایک برس کے دوران خود سے مطمئن ہوں۔

‏مصباح الحق نے تسلیم کیا کہ انہیں بحیثیت کوچ بھی صبر و تحمل دکھانا ہے لیکن میں نے کسی کھلاڑی پر مایوسی کا اظہار نہیں کیا، نتائج پر مایوسی ہوئی جو کہ فطری بات ہے لیکن لوگوں کو بھی نتائج کے حوالے سے صبر دکھانا ہے۔

منبع: جیو نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے