English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے الیکٹرک کے سسٹم پر سائبر حملہ، بلنگ کا نظام متاثر

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے سسٹم پر سائبر حملہ ہوا ہے اور ہیکرز نے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے کمپیوٹرز ہیک کرلیے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمپیوٹرز میں موجود ڈیٹا ہیکرز کی جانب سے انکرپٹ کرلیا گیا ہے اور ڈیٹا کی واپسی کیلئے ہیکرز نے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیک کیے گئے کمپیوٹرز پر ڈارک ویب پر رابطے کے پیغامات چھوڑے گئے ہیں، سائبر حملے میں کے ای کے ونڈوز کمپیوٹرز اور بیک اپ متاثر ہوئے ہیں اور ہیکنگ سے انکرپٹ کیا گیا ڈیٹا قابل استعمال نہیں رہا ہے۔

ہیکنگ سے بینکس سے رابطوں کا نظام متاثر ہوا ہے اور کے ای کی بلنگ کا سسٹم بھی ہیکنگ سے متاثر ہوا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق ہیکنگ سے محفوظ رکھنے کیلئے خریدا گیا سافٹ ویئر بھی ہیکنگ سے متاثر ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے