English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی کا 27 ستمبر کو ’’حقوق کراچی تحریک‘‘ مارچ کا اعلان

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کو شاہراہِ قائدین پر تاریخ ساز مارچ کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعتِ اسلامی نے حقوقِ کراچی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، 1100 ارب روپے کا پیکیج سیاسی شعبدہ بازی اور پوائنٹ اسکورنگ ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم موجودہ سندھ لوکل باڈیز ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کی آبادی تقریباً 3 کروڑ تک پہنچ گئی ہے، جسے ڈیڑھ کروڑ ظاہر کیا گیا ہے۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں شفاف، آزادانہ اور منصفانہ بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔

انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر اس کا 15سال کا فرانزک آڈٹ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے