ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف اے ٹی ایف پر قانون سازی ، حکومت کے ن لیگ اور پی پی سے رابطے

اسلام آباد: حکومت ایف اے ٹی ایف کے متعلق قانون سازی کیلیے مسلم لیگ ن کے ایاز صادق، راناتنویر اور پیپلز پارٹی کے نوید قمراور پرویز اشرف سے رابطے کرے گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کیلیے ایف اے ٹی ایف کے متعلق قانون سازی درد سر بن گیا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسمیت، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان اور وزیر خوراک و زراعت فخر امام کو متحرک کردیا گیا۔ وہ مسلم لیگ ن کے ایاز صادق، راناتنویر اور پیپلز پارٹی کے نوید قمراور پرویز اشرف سے رابطے کرینگے، مذہبی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے بل منظور کرانے کے باوجود سینیٹ میں قانون سازی کرانے میں ناکام رہی ،جس کے بعد مشترکہ اجلاس میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے شیڈول اجلاس اسی لیے آگے بڑھائے گئے کیونکہ حکومت دونوں ایوانوں سے متفقہ یا اکثریتی رائے سے قوانین منظور کرانے کی کوشش کررہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں