English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیب حملہ کیس؛ لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کی عبوری ضمانت منظور

لاہور: مریم نواز کی نیب پیشی پرہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے راناثنااللہ کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مریم نواز کی نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں رانا ثناء اللہ نے عبوری درخواست ضمانت دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز کی پیشی پر ہنگامہ آرائی کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، سیف سٹیز کیمرے کی فوٹیج منگوائی جائے اور عدالت عبوری ضمانت کیس درخواست منظور کرے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے کہا کہ جب معاملہ ہمارے پاس آیا تو دیکھیں گے، عدالت نے راناثنااللہ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت 16 ستمبر تک منظورکرلی ہے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا اس حکومت کا کوئی ایجنڈا نہیں، حکومت نے تمام اداروں کو تباہ کردیا ہے، حکومت اپوزیشن کو دہشت گردی کے مقدمات میں الجھانا چاہتی ہے، آج مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔

راناثنا اللہ نے سی سی پی او لاہور کی تعنیاتی کے معاملے پر کہا سی سی پی او لاہور کو ایک سازش کے تحت لگایا گیا ہے، پورے ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے، حکومت پولیس گردی میں مصروف ہے، سی سی پی او کو لگانے کا مقصد انتقامی کارروائی ہے، دہشت گردی کی دفعہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے