English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں طاقتورلوگ سبسڈی لے رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سبسڈی کا مقصد غریب کو اوپرلانا ہے لیکن پاکستان میں طاقتورلوگ سبسڈی لے رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جمہوری ملک کے عوام کو ملکی مسائل اور چیلنجز کا علم ہوتا ہے، سبسڈی کا مقصد غریب کو اوپرلانا ہے، سبسڈی کا دوسرا مقصد جی ڈی پی کوبڑھانا ہوتا ہے لیکن یہاں طاقتورلوگ سبسڈی لے رہے ہیں۔ توانائی کا بحران نہ ہوتا اگرہم معاملات کوزیربحث لاتے، بدقسمتی سے کبھی قومی مسائل پر بات ہی نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سردیوں میں گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھی معاملات پربحث کی گئی ہے، سردیوں میں ہمیں گیس کی کمی اوربحران کا سامنا ہوتا ہے، امید ہے ہم گیس کی پیداوارمیں کامیاب ہوں گے، بعض اوقات گیس کی پیداوار کے لیے اقدامات میں آگے نہیں برھتے، گیس کی پیداوار کےلیے بھی بھاری اخراجات کی ضرورت ہوتی ہے، 27 فیصد پاکستانیوں کو گیس پائپ لائن سے ملتی ہے اورمیں بھی ایل پی جی گیس کا استعمال کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملک میں باہرسے گیس لاکربیچ ہی نہیں سکتے، ہمیں سبسڈی کی مد میں جو فائدہ ہوتا ہے وہ ہمارے قرضوں پر چلاجاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاق صوبوں کو بساط کے مطابق فنڈزدیتا ہے، چین کی معیشت اوراداروں میں کامیابی کا راز میرٹ ہے، چین 20 سالہ طویل المدتی منصوبے بناتا ہے، پاکستان میں بے پناہ وسائل ہیں لیکن اس پرکام کے لیے ماضی میں سوچا ہی نہیں گیا، چین کی بڑھتی ہوئی معیشت کا رازنظام کی مضبوطی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے