English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب روزگار اسکیم شروع کرنے کی منظوری دیدی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب روزگار اسکیم شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب روزگار اسکیم کو رواں ماہ لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسکیم کے تحت 30 ارب روپے سے زائد کے قرضے آسان شرائط پر فراہم کیے جائیں گے، یہ اسکیم اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اور کورونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کے لیے معاون ثابت ہوگی، اسکیم کے تحت نئے کاروبار یا موجودہ کاروبار کے لئے آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث کاروبار متاثر ہوئے، اب ہم اس اسکیم کے ذریعے بہت بڑا ریلیف دے رہے ہیں، اسکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ لیا جاسکے گا، مرد اور خواتین کے ساتھ خواجہ سراء بھی قرضہ اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے جب کہ خواتین کے لئے مارک اپ کم رکھا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے