ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رواں سال میٹرک و انٹر کے طلبہ سے اگلے سال ستمبر میں امتحان لیا جائے، اساتذہ

ملک بھر سے اساتذہ نے تجویز پیش کی ہے کہ رواں سال میٹرک اور انٹر کرنے والے طلبہ سے اگلے سال اگست ستمبر میں امتحان لیا جائے۔ تجویز میں کہا گیا ہے کہ اگلے سال میٹرک اور انٹر کرنے والے مئی جون میں امتحان دیں اور اس سے اگلے سال میٹرک اور انٹر کے امتحانات معمول کے مطابق مارچ اپریل میں لیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق زندگی ٹرسٹ نے ملک بھر میں 250 سرکاری اساتذہ سے سروے کیا، جس میں اساتذہ نے کہا کہ پاکستان میں نصابی سال 36 ہفتوں کا ہوتا ہے، تعلیمی نقصان ایک سال نہیں بلکہ تین سال میں پورا کیا جائے۔ اساتذہ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ طویل چھٹیوں کے باعث لڑکیاں اسکول نہیں چھوڑیں، لڑکیوں کو وظائف، وسیلہ تعلیم، احساس پروگرام کی رقم پہلے دے دی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں