English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آفریدی کو پی سی بی میں اعلیٰ عہدہ ملنے کا امکان

سابق کپتان بوم بوم آفریدی کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

شاہد خان آفریدی پاکستان کرکٹ کے لیے ذمہ داریاں نبھانے کے لیے تیار ہیں ان کی حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور امکان یہی ہے کہ پی سی بی میں آفریدی کو اہم عہدہ دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پی سی بی میں شاہد آفریدی کی انٹری ہونے والی اور اس سلسلے میں حکومتی اور پی سی بی شخصیات کے مابین باز گشت جاری ہے۔

شاہد خان آفریدی نے فی الحال اس حوالے کوئی تبصرہ کرنے سے معذرت کی ہے تاہم توقع ہے کہ جلد ہی ان کی تقرری کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئے گی۔

اس سے قبل   26 جولائی کو شاہد آفریدی نے وزیر کھیل پنجاب  رائے تیمور خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہیں پنجاب اسپورٹس بورڈ میں اعلیٰ عہدے کی پیشکش کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے