دبئی (جسارت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی جس میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نے بابر اعظم سے نمبر بیٹسمین کی پوزیشن چھین لی جبکہ پاکستان کے عماد وسیم اور شاداب کی کی بھی ایک ایک درجے تنزلی ہوئی ہے،جس کے بعد دونوں بولر بلترتیب8ویں اور 9ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بیٹسمینوں میں بابر اعظم دوسرے،آئرن فنچ تیسرے اور کے ایل راہول چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بولنگ میں راشد خان پہلے،مجیب الرحمان دوسرے ،اشتون اگار تیسرے اور تبریز شمسی چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔بدھ کو آئی سی سی نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کی سیریز کے اختتام پر تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق آسٹریلیاکیخلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے ڈیوڈ ملان نے877پوائنٹس کیساتھ بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے ،بابر اعظم 869پوائنٹس کیساتھ دوسرے، فنچ 835پوائنٹس کیساتھ تیسرے ، لوکیش راہول چوتھے،کولن منرو پانچویں،میکسویل چھٹے،حضرت اللہ ساتویں، لیوائس 8ویں ،ویرات کوہلی9ویں اورمورگن دسویں نمبر پر موجود ہیں۔بولنگ رینکنگ میں پاکستان کے عماد وسیم اور شاداب کی کی بھی ایک ایک درجے تنزلی ہوئی ہے،جس کے بعد دونوں بولر بلترتیب8ویں اور 9ویں نمبر پر آگئے ہیں،عادل رشید دو درجت ترقی کیساتھ7ویں،تبریز شمسی ایک درجے ترقی کیساتھ چوتھے،ایڈٖمپ ذمپا 2درجے تنزلی کیساتھ 5 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ انگلینڈ دوسرے،بھارت تیسرے ، پاکستان چوتھے جنوبی افریقا پانچویں،نیوزی لینڈ چھٹے،سری لنکا ساتویں،بنگلادیش آٹھویں، ویسٹ انڈیز9ویںاور افغانستان10ویں نمبر پر موجود ہے۔آل رائونڈرز میں محمد نبی پہلے، میکسویل دوسرے،ویلیمز تیسرے نمبر پر ہیں۔
بابر اعظم 22 ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی کی پہلی پوزیشن سے محروم
القمر
