کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے مسلسل دوسرے سال ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کا قومی کرکٹ سے کردار ختم کردیا جس کے بعد اب ایسا لگ رہا ہے کہ مستقبل میں ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں مستقل بنیادوں پر ختم ہوجائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے صف اول کے ڈپارٹمنٹ پی آئی اے نے بھی عملی طور پر اپنی ٹیم کو بند کردیا ہے۔اس ڈپارٹمنٹ سے ماضی میں وزیر اعظم عمران خان بھی کھیل چکے ہیں۔سرکاری ایئرلائنز نے اپنے کئی کھلاڑیوں کا تبادلہ کراچی سے اسلام آباد ایئر پورٹ کرکے انہیں کام کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ چند لوگ کراچی کی اکیڈمی میں کام کررہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو ڈپارٹمنٹس کا نعم البدل تلاش کرنا ہوگا۔
پی آئی اے کرکٹ ٹیم بند، کرکٹرز کو ائرپورٹ پر کام کرنیکی ہدایت
القمر
