English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں 4 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس

کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ اللّٰہ والا ٹاؤن میں رہائشی عمارت گرگئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمارت چار منزلہ ہے اور اس کے ملبے سے 5 زخمی افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے ابھی بھی 25 افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کے مطابق علاقہ گنجان آباد اور رش والی جگہ ہونے کےباعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اہل علاقہ کے مطابق عمارت میں پانچ خاندان رہائش پذیر تھے، عمارت کو تعمیر ہوئے زيادہ عرصہ نہیں ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے