English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ کے خلاف آسڑیلیا کا ریکارڈ بے حد شاندار ہے

القمر

سید پرویز قیصر
ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی سیریز میں2-1 کی کامیابی کے بعد انگلینڈ کی نگاہیں اب 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کیسیریز پر ہیں جس کا پہلا میچ آج مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔آسڑیلیا اور انگلینڈ کے مابین ہونے والا یہ150 واں ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہوگا۔
آسڑیلیا اور انگلینڈ کے مابین ابھی تک جو149 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں آسڑیلیا نے82 اور انگلینڈ نے62 جیتے ہیں۔ دونوں کے مابین 2 میچ ٹائی رہے ہیں جبکہ 3 میچ نامکمل ختم ہوئے ہیں۔
آسڑیلیا کو انگلینڈ کے خلاف مجموعی ریکارڈ اچھا ہے مگر انگلینڈ میں کھیلے گئے میچوں میں میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔انگلینڈ میں آسڑیلیا نے جو 70 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اس میں 31 میں کامیابی ملی ہے، 35 میں شکست ہوئی ہے۔ 2 میچ ٹائی رہے ہیں جبکہ2 میچ نامکمل رہے ہیں۔دن اور رات کے میچوں میں بھی آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے۔ اس نے 70 میں سے 43 میں جیت درج کی ہے۔ انگلینڈ نے 25 میچ جیتے ہیں جبکہ 3 میچ نامکمل رہے ہیں۔
آسڑیلیا اور انگلینڈ کے مابین جو آخری 5 میچ کھیلے گئے ہیں اس میں انگلینڈ نے4 اور آسڑیلیا نے ایک میچ کامیابی حاصل کی ہے۔ 2019 میں انگلینڈ میں ہوئے عالمی کپ میں دونوں کا مقابلہ 2 مرتبہ ہوا تھا جس میں دونوں نے ایک ایک میچ میں جیت اپنے نام کی تھی۔
انگلینڈ نے ناٹنگھم میں 19 جون 2018 کو کھیلے گئے میچ میں 50اوور میں6 وکٹ پر481 رنز بنائے تھے جو اس کا آسڑیلیا کے خلاف سب سے زیادہ اسکور ہونے کے ساتھ ساتھ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔ آسڑیلیا کا انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ اسکور9 وکٹ پر342 رنز ہے جو اس نے ملبورن میں 14 فروری 2015 کو 50اوور میں بنایا تھا۔
برمنگھم میں 4 جون 1977 کو کھیلے گئے میچ میں آسڑیلیا کے تمام کھلاڑی 25.2 اوور میں70 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے جو اس کا انگلینڈ کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ انگلینڈ کا آسڑیلیا کے خلاف سب سے کم اسکور32.4 اوور میں86 رنزہے جو اس نے مانچسٹر میں 14 جون 2001 کو بنایا تھا۔
جیسن رائے نے ملبورن میں14 جنوری2018 میں کھیلے گئے میچ میں151 گیندوں پر16 چوکوں اور5 چھکوں کی مدد سے180 رنز بنائے تھے جو انگلینٖڈ کی جانب سے آسڑیلیا کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ یہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں انگلینڈ کے لئے سب سے بڑا نفرادی اسکور بھی ہے۔ آسڑیلیاکا انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑا اسکور آئوٹ ہوئے بغیر161 رنز ہے جو شین واٹسن نے ملبورن میں16 جنوری2011کو150 گیندوں پر12 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔
اینڈریو بخل نے پورٹ الزبتھ میں 2 مارچ2003 کو عالمی کپ کے میچ میں 20 رن دیکر 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جو آسڑیلیا کے لئے انگلینڈ کے خلاف سب سے اچھی بولنگ ہے۔ انگلینڈ کے لئے یہ ریکارڈ کرس ووکس کے پاس ہے جنہوں نے برسبین میں30 جنوری2011 کو45 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے