لاہور(جسارت نیوز)دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پلاننگ شروع کر دی، نیوزی لینڈ کے لیے بھی اسکواڈ میں 30کھلاڑیوں کی شمولیت کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نومبر دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں 2ٹیسٹ اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہوں گی۔پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ کی حکمت عملی بنانا شروع کر دی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ کوویڈ 19 کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامات میں مصروف ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستانی اسکواڈ 30 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا جس میں پاکستان شاہین کے کھلاڑی بھی شامل کیے جا سکتے ہیں ۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ نے ہوم انٹر نیشنل سیزن کے شیڈول کا اعلان کرنا ہے ،جبکہ پاکستان ٹیم کا دورہ جنوبی افریقا پہلے ہی ملتوی ہو چکا ہے ۔
دورہ نیوزی لینڈ،پی سی بی نے پلاننگ شروع کر دی
القمر
