English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کا فاتحانہ آغاز کریںگے، معین علی

القمر

مانچسٹر (جسارت نیوز) انگلینڈکی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر معین علی نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو پہلے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر3 میچوں کی سیریز کا فاتحانہ آغاز کریںگے، انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-1 سے شکست دینے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور اب میزبان ٹیم کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف ابتدائی میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ معین علی نے کہا کہ وہ کینگروز کے خلاف3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ بیان میں معین علی نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور آسٹریلوی ٹیم کے خلاف سیریز کے ابتدائی میچ میں شرکت کیلئے بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں کامیابی کے لئے کسی ایک کھلاڑی پرانحصار کرنے کے بجائے پوری ٹیم کو100 فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آج مانچسٹر کے مقام پر شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے