ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، ترجمان حکومت سندھ

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان ،مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام کے ذریعے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیرسٹر مرتضی وہاب نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے اسکول خصوصا پرائمری سیکشن کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ بطور ایک والد کے سمجھتا ہوں کہ صورتحال تاحال غیر یقینی ہے اور چھوٹے بچے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کر پائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر تعلیم کی زیر سربراہی صوبائی وزرائے تعیلیم کے بین الصوبائی اجلاس میں 15 ستمبر سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کی منظوری دی جاچکی ہے۔ دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی جانب سے بھی واضح کردیا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے اعلان کے مطابق کھلیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں