جنوبی افریقی حکومت کی جانب سےکرکٹ بورڈ کےمعاملات اپنےہاتھ میں لینےکےبعد کرکٹ ٹیم کا انٹرنیشنل اسٹیٹس ایک بارپھرخطرے میں پڑگیا۔ جنوبی افریقی حکومت نے ایک ماہ کے لیے تمام سرگرمیاں معطل کرتےہوئے کرکٹ بورڈ کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے، بورڈ معاملات میں حکومتی دخل اندازی کے باعث جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پر پابندی لگ سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق جنوبی افریقی اسپورٹس کنفیڈریشن اوراولمپک کمیٹی نےکرکٹ بورڈ میں مداخلت کرتےہوئےیہ قدم اٹھایا ہےجس کے بعد جنوبی افریقن کرکٹ بحران کا شکارہوگئی ہے۔ انتظامی کمیٹی کی جانب سےموقف اختیارکیا گیا ہےکہ بورڈ کےمعاملات کودرست کرنے کےلیےانکوائری کےبعد اس کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ دوسری جانب آئی سی سی قوانین کےمطابق کرکٹ چلانےوالےبورڈ کےمعاملات میں حکومتی دخل اندزی نہیں کی جاسکتی تاہم اس سےمتعلق آئی سی سی کی جانب سے ردعمل سامنےآنےکا امکان ہے۔
