English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

NCOC کی جانب سے اسکول ایس او پیز جاری

عالی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور کیسز کی شدت میں کمی کے بعد کل سے تمام تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولے جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق 15ستمبر یعنی کل سے تمام تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولے جارہے ہیں، این سی او سی کی جانب سے پوسٹ کورونا ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول بھیجیں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی ہو۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ کھانسی یا بیماری کی علامات ہونے پر بچوں کو اسکول ہر گز نہ بھیجیں، اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے اور ٹیسٹ پازیٹیو آنے کی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، یقین کریں کہ بچے کے ہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں یا ہینڈ سینیٹائیزر کا استعمال کریں۔ این سی او سی نے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں کی سواریوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں، گاڑی میں بٹھاتے وقت یقینی بنائیں کہ بچوں نے فیس ماسک پہنے ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے