English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اوورسیز نے 2 ہزار 95 ملین ڈالر ترسیلات زر کی مد میں بھجوائے ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے اگست 2020ء میں ترسیلات زر کی مد میں 2ہزار 95 ملین ڈالر بھیجے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائے گئے ترسیلات زر گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 24اعشاریہ 4 فیصد زائد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ جولائی میں یہ ترسیلات 2 ہزار 768 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے