English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلادیش نے سری لنکا میں 14 روز قرنطینہ سے انکار کردیا

ڈھاکا: بنگلادیش نے سیریز سے قبل سری لنکا میں 14 روز کیلئےقرنطینہ سے انکار کردیا ہے۔

بی سی بی کے صدر نظم الحسن کا ہنا ہے کہ ہم نے اپنا شیڈول ایک ہفتے کے قرنطینہ کو مدنظر رکھ کر بنایا، پہلے ہی ہمارے کھلاڑی 6ماہ سے کوئی کرکٹ نہیں کھیلے،اگر وہ 14روز ہوٹل کے کمروں میں محدود رہے تو پھر انھیں ٹیسٹ سیریز کی تیاری کیلئے صرف ایک ہفتہ ہی میسر آئیگا۔

دوسری جانب سری لنکا کے وزیر کھیل نامیل راجاپکسے نے ٹویٹ کیا کہ انھوں نے بورڈ حکام کو ہدایت کی کہ وہ کورونا وائرس ٹاسک فورس کی مشاورت سے اس معاملے کا مناسب حل نکالیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے