کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے سالانہ انتخابات برائے2020-21 منگل 15 ستمبر 2020 کو منعقد ہوں گے۔ انتخابات کے لیے پولنگ صبح 10بجے شروع ہوگی جو شام 6بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمشنرمحمد عارف کے مطابق 26ستمبر2020 بروز ہفتہ کو سالانہ اجلاس عام منعقد ہوگا جس میں نکاٹی کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گااور سالانہ حسابات کی منظوری بھی دی جائے گی۔
نکاٹی کے سالانہ انتخابات آج ہوں گے
القمر
