English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے ، ندیم خان

القمر

 

لاہور(جسارت نیوز)نئے ڈومیسٹک سیزن کے لیے کرکٹرز کے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کا کہنا ہے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، ہمارے کھلاڑی ملک میں موجود ہیں، لاجسٹک مسائل کے باعث پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ کرکٹرز خود کروارہے ہیں تاہم پی سی بی ان تمام کھلاڑیوں کو پہلے کوویڈ 19ٹیسٹ کے واجبات کی ادائیگی بعد میں کردے گا، تمام کھلاڑیوں کے دوسرے کوویڈ 19ٹیسٹ پی سی بی کے سینٹرل اسٹیشن پر ہوں گے جب کہ دوسری کوویڈ 19ٹیسٹنگ پی سی بی خود کرے گا۔ندیم خان نے کہا کہ دورہ انگلینڈ سے واپس آنے والے کرکٹرز 25ستمبر کو اپنی ڈومیسٹک ٹیموں کو جوائن کریں گے، انگلینڈ کے طویل دورے کے بعد کھلاڑیوں کو اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی اجازت دی گئی ہے، کوویڈ 19کی حالیہ صورتحال میں یہ پاکستان میں یہ کرکٹ کا سب سے بڑا آپریشن ہے، فخر ہے کہ پی سی بی ان حالات کے باوجود30ستمبر سے اپنے ڈومیسٹک سیزن کا باقاعدہ آغاز کرنے جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے