English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق24گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کاامکان ہے جب کہ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے اور آج شہر میں شمال مغرب اورجنوب مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے