English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مریم نواز نے ایف بی آر کا نوٹس چیلنج کر دیا

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے ایف بی آر کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹس کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی جانب سے اپنی درخواست میں ایف بی آر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ مریم نواز کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے 6 لاکھ 57 ہزار کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز بھجوائے ہیں، قانون کے مطابق سارے ٹیکسز ادا کر رہی ہوں۔

انہوں نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ تمام ٹیکسز ادا کرنے کے باوجود ایف بی آر نے ریکوری کے نوٹس بھجوا دیئے ہیں۔ درخواست گزار مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے ریکارڈ کا درست جائزہ لیے بغیر درخواست خارج کی۔

نون لیگی رہنما مریم نواز نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ سنگل بنچ کا فیصلہ اور ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز کالعدم قرار دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے