ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹین واورینکا کا اٹالین اوپن کے ابتدائی رائونڈ میں سفر تمام

روم (جسارت نیوز) سوئٹزرلینڈ کے نامور ٹینس اور 3 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن اسٹار ا سٹانسلاس واورینکا اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں نوجوان میزبان کھلاڑی لورینزو موسیٹی نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سوئس کھلاڑی اسٹین واورینکا کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کر دیا۔ 18 سالہ اطالوی کھلاڑی نے اسٹریٹ سیٹس میں 35 سالہ تجربہ کار کھلاڑی ا سٹین واورینکا کو 6-0 اور 7-6(7-2) سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ کینیڈین ٹینس اسٹار ڈینس شاپووالو نے بھی پہلی رکاوٹ عبور کر لی، انہوں نے مینز سنگلز ابتدائی میچ میں ارجنٹائن کے گائڈو پیلا کو ا سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے ہر اکر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں