English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں سیکنڈری کلاسز کھولنے کا فیصلہ موخر

کراچی: سندھ حکومت نے چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تدریسی عمل بحال کرنے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرس کے دوران وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد سب سے مشکل فیصلہ اسکول کے کھولنے کا تھا تاہم اسکول کھلنے کے بعد میں نے شہر کے مختلف اسکولوں میں ایس او پی کا جائزہ لیا، کچھ پرائیوٹ اسکولوں میں ایس او پی کے بہترین انتظامات کیے گئے جب کہ کچھ اسکولوں میں ایس او پی کی پابندی نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے کہا کہ کل جب انہیں اسکولوں میں دیگر جماعتوں کے بچوں کی تدریس کا عمل شروع ہوگا تو صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے لہذا 28 ستمبر تک سیکنڈری کلاسز کھولنے کا فیصلہ موخر کیا ہے اور اگر صورتحال یہی رہی تو اسکولز کھولنے کے فیصلے کو مزید موخر کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے