English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف کے وارنٹ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو بھجوادیے

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے حوالے سے وارنٹ فوری طورپرپاکستانی ہائی کمیشن لندن کو بھجوا دیے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ نوازشریف کے حوالے سے کل وارنٹ وزارت خارجہ کوموصول ہوئے جب کہ وارنٹ فوری طور پرپاکستانی ہائی کمیشن لندن کو بھجوا دیے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایوان فیلڈ ریفرینس میں نوازشریف کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کررکھے ہیں۔ عدالت نے حکومت کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے