English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شرجیل خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو اپنا ہدف بنا لیا

جارح مزاج اوپنر شرجیل خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو اپنا ہدف بنا لیا۔

اسپاٹ فکسنگ میں سزا مکمل کر نے والے شرجیل خان پر کرکٹ کے دروازے کھل چکے ہیں اور انہوں نے رواں سال پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کی نمائندگی بھی کی تھی۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آیندہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہدف ضرور ہے لیکن ابھی ٹارگٹ نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ ہے۔

شرجیل خان کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں اچھی پرفارمنس دیکر پاکستان ٹیم میں کم بیک کروں گا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 13 نومبر 2019 کو وفاقی وزارت داخلہ کو کرکٹرشرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔شرجیل خان پی ایس ایل سیزن ٹو میں اسپاٹ فکسنگ کے مرتکب پائے گئے تھے۔

 پی سی بی نے جرم ثابت ہونے پر شرجیل خان پر پانچ سال کی پابندی عائد کی تھی۔ ۔ شرجیل خان نے پابندی ختم ہونے کے بعد پی سی بی کی جانب سے ری ہیبیلیٹیشن پروگرام کا بھی حصہ بنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے