English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی: سائٹ ایریا میں فیکٹری کی چھت گرگئی، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے

کراچی: سائٹ انڈسٹریل ایریا میں ایک گارمنٹ فیکٹری کی چھت گرگئی جس سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے کے مطابق واقعہ سائٹ میں سیمنٹ چورنگی کے قریب پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ ایسوسی ایشن کے عہدے دار فرحان کے مطابق فیکٹری کی چھت گرنے سے متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ملی جس پر سائٹ ایسوسی ایشن کی امدادی ٹیمیں اور دیگر ریسکیو اداروں کے رضاکار موقع پر پہنچ گئے۔

دوسری جانب علاقہ مکین بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ رینجرز اور پولیس بھی امداد کے لیے موجود ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ سائٹ ایریا تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے