English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہسپانوی ایتھلیٹ نے اسپورٹس مین شپ کی اعلیٰ مثال قائم کردی

القمر

بارسلونا(آئی این پی) اسپینش ایتھلیٹ ڈیگو مینڈریڈا نے دوڑ کے مقابلے میں ایسا ناقابل فراموش اقدام اٹھایا جس پر ان کے مداح داد دیے بغیر نہ رہے اور سوشل میڈیا پر بھی کھلاڑی کے خوب چرچے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں کھیلوں کے مقابلے اسینٹنڈر ٹرائٹھلون میں ہسپانوی ایتھلیٹ ڈیگو مینڈریڈا نے تیسری پوزیشن اور کانسی کا تمغہ حاصل کرنے کے بجائے اپنے حریف کو موقع فراہم کردیا۔رپورٹ کے مطابق دوڑ کے مقابلے میں برطانوی ایتھلیٹ جیمز ٹیگل اسپینش کھلاڑی کو سخت ٹکر دے رہے تھے لیکن جوں ہی ریس ٹریک کی اختتامی لکیر آئی وہ لڑ کھڑا گئے اور غلطی سے تماشائیوں کی طرف مڑ گئے۔اس صورت حال کے باعث جیمز ٹیگل کا تسلسل ٹوٹ گیا اور ڈیگو مینڈریڈا ان سے آگے بڑھ گئے، لیکن اس دوران ہسپانوی کھلاڑی نے اسپورٹس مین شپ کی اعلی مثال قائم کی اور ٹریک کی اختتامی لکیر پر آکر رک گئے۔اعزازی تیسری پوزیشن، کانسی کا تمغہ اور انعامی رقم بھی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے