ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیدر لینڈز کے وزیراعظم کی فٹبال تماشائیوں کو سخت تنبیہ

ایمسٹرڈیم(جسارت نیوز) نیدر لینڈز کے وزیراعظم نے فٹبال دیکھنے آنے والے تماشائیوں کو کرونا وائر کے خطرے کے پیش نظر خاموش رہنے کی ہدایت کر دی۔ نیدر لینڈز کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فٹبال دیکھنے کیلئے آنے والے تماشائیوں کا گانا اور چینخنا کرونا کو روکنے کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ڈچ وزیراعظم نے تماشائیوں کو ہدایت کی ہے کہ جب آپ اسٹیڈیم میں بیٹھیں تو خاموش رہیں اور چیخیں نہیں، چیخنا چلانا بے وقوفی ہے جس سے ہم اس وائرس پر قابو نہیں پاسکتے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فٹبال اسٹیڈیم آنے والے تماشائیوں نے اپنے آپ پر قابو نہ رکھا تو اسٹیڈیم دوبارہ بند کر دیے جائیں گے۔خیال رہے کہ ایمسٹرڈیم میں تماشائیوں کے لیے اسٹیڈیم احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھول دیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں