English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈسٹرکٹ سائوتھ ون ڈے باکسنگ ایونٹ27ستمبر کو لیاری میں ہوگا

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون اور سائوتھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ایک روزہ باکسنگ ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔27ستمبر3بجے سہہ پہر استاد علی محمد قنبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گرائونڈ لیاری میں کھیلا جائے گا‘ ایونٹ میں صرف ضلع سائوتھ سے تعلق رکھنے والے انڈر16بوائز یٹیگریز میں مد مقابل ہونگے۔ کراچی سائوتھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری عبدالرزاق بلوچ کے مطابق 26ستمبر شام4بجے سے6بجے کے درمیان مسلم آزاد باکسنگ کلب ککری گرائونڈ لیاری میں شرکت کرنے والے باکسرز کے وزن ہونگے اور ڈراز بھی نکالے جائیں گے۔ تمام باکسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی عمر کی تصدیق کے لئے نادرا کے برتھ سرٹیفکیٹ یا’’ب‘‘فارم اپنے ہمراہ لے کر آئیں اس کے علاوہ 2 عدد پاسپورٹ سائز فوٹو بھی جمع کرائیں عبدالرزاق نے مزید کہا کہ انڈر16بوائز کے لئے52-50-48-46 اور54کے جی کے مقابلے شیڈول ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے