English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصل اقبال کو بلوچستان کے ہیڈکوچ سے ہٹا دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے بلوچستان کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فیصل اقبال کا نام واپس  لے لیا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر  نے تصدیق کی تھی کہ ان میں اور ان کے  ادارے، پی آئی اے، کے درمیان ایک معاملہ حل طلب ہے، جسے جلد حل کرلیا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فیصل اقبال کا اپنے ادارے کے ساتھ اس حل طلب معاملے کو نمٹائے بغیر ڈومیسٹک کرکٹ کے ایک اہم ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا خود ان کے اور ان کی ٹیم کے ساتھ غیر منصفانہ ہوگا۔

پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ جب پی آئی اے، فیصل اقبال کو حل طلب معاملے پر کلین چٹ دینے کے ساتھ ساتھ این او سی فراہم کردے گا تو پھر سابق ٹیسٹ کرکٹر کو دوبارہ اپنی ڈومیسٹک ٹیم کو جوائن کرنے کے کی اجازت دے دی جائے گی۔ اس وقت تک وسیم حیدر، بلوچستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے