ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا میں اضافہ، اسکول کھولنا درست نہیں، وزیرِ صحت سندھ

سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کہتی ہیں کہ صوبے میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ حالات میں اسکول کھولنا درست عمل نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ کورونا وائرس کی شرح 1.5 فیصد سے 3 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کورونا کی دوسری لہر کی پیش گوئی ہے، پرائمری اسکولوں کو کھولنے میں جلدی نہ کی جائے۔ وزیرِ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ اسکول کھولنے پر تحفظات ہیں، پرائمری اسکولوں کو کم سے کم ایک سے ڈیڑھ ماہ کا وقت دینا ضروری ہے۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا یہ بھی کہنا ہے کہ صورتِ حال واضح ہونے پر ہی بچوں کو اسکول بھیجنا درست ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں