English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرنچائزمالکان کے عدالت جانے پر مایوسی ہوئی، پی سی بی

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکلاء 6 فرنچائزز کی جانب سے دائر کی گی پٹیشن پر گزشتہ روز جسٹس ساجد محمودسیٹھی کے روبرو پیش ہوئے۔اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل رضوی نے پٹیشن پر اعتراض اٹھاتے ہوئے معزز عدالت کوآگاہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2 مختلف مواقع پر پاکستان سپر لیگ کی تمام فرنچائززکو نیک نیتی کے ساتھ فنانشل ماڈل پرشکایات کا ازالہ کرنے کے لیے بات چیت کی دعوت دی۔تفضل رضوی نے معزز عدالت کو یہ بھی بتایا کہ معاہدے کے مطابق پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان کسی بھی معاملے کو حل کرنے کا موزوں فارم آربیٹیریشن کاآغاز ہے، لہٰذا فرنچائزز کی جانب سے دائر کی گئی یہ پٹیشن مسترد کی جانی چاہیے ۔معزز عدالت کی ہدایت کے مطابق پی سی بی اپنا تحریری بیان سماعت کی آئندہ 30 ستمبر جمع کرائے گا۔”پی سی بی اپنے پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے تاہم اس معاملے پراسے مایوسی اور حیرانی ہوئی ہے کہ فنانشل ماڈل پر بات چیت کی پیشکش کے باوجود فرنچائزز نے معزز عدالت سے رجوع کرلیا۔ پی سی بی معزز عدالت میں اٹھائے گئے تمام اعتراضات کو دور کر نے اور تمام فریقین کے لیے قابل عمل حل کا منتظر ہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے