English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان الیکشن سے قبل کیے گئے وعدے پورے کریں، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم عمران خان الیکشن سے قبل عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے خلیجی اخبار سے تبادلۂ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھارت میں کرکٹ کا بہت اچھاتجربہ رہا، بھارت کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں۔ کرکٹ کی وجہ سے پاک بھارت تعلقات بہتر رہ سکتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت ہر وقت کھیل کیلیے تیار ہے لیکن جب تک بھارت میں مودی سرکار موجود ہے، پاک بھارت کرکٹ کے امکانات نظرنہیں آرہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی پی ایل ایک بڑا برانڈ ہے، پاکستانی کھلاڑیوں کا وہاں نہ کھیلنا نقصان دہ عمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے