English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاق کا کراچی پیکج پر ایک اور کمیٹی بنانے کا فیصلہ

کراچی: شہر کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایم کیوایم اور پی ٹی آئی ارکان اسمبلی پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائےگی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی کے معاملات اور ترقیاتی منصوبوں پر ایک اور کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، کمیٹی میں ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی شامل ہوں گے، جب کہ کمیٹی کی سربراہی پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی نجیب ہارون کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں تمام متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران بھی شامل ہوں گے، کمیٹی کراچی ترقیاتی پیکج میں وفاقی منصوبوں پر تجاویز دے گی۔

تفصٰلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج کے تحت منصوبوں کے لیے پیشرفت کا فیصلہ کیا ہے، پیکج کے تحت وفاقی منصوبوں کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائےگی،اور ٹرانسفارمیشن پیکج کے وفاقی منصوبوں کی فنڈنگ، وسائل کی دستیابی اور دیگر تفصیلات آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، جب کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی تعاون و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس بھی 28 ستمبر کو متوقع ہے، جس میں اعلیٰ سول وعسکری حکام شریک ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے